26 جنوری ، 2013
لندن … ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی سلامتی کیلیے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ انتخابات سے پہلے بنایا جائے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم بہاولپور صوبے کی تشکیل کے مطالبہ کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور یہ مطالبہ پورا کرکے کروڑوں عوام میں پائی جانے والی محرومیوں اور نا انصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔الطاف حسین نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے عوام اپنے جائز حق کیلئے جو بھی پرامن جدوجہد کریں گے ، ایم کیوایم اس کی بھر پور حمایت کریگی، اورایم کیو ایم کے کارکنان اس پرامن جدوجہد میں بہالپور کے عوام کے شانہ بشانہ ہوں گے۔