26 جنوری ، 2013
حیدرآباد…مسلم لیگ فنکشنل اور عوامی تحریک نے مل کرالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ، دونوں پارٹیو ں کے مطابق آئندہ انتخابات میں سندھ دوست اور سندھ کو تقسیم کرنے والوں کے درمیاں مقابلہ ہوگا حیدر آباد میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی اس موقع پر ایا ز لطیف پلیجو نے میڈیا سے گفت گو کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات مسلم لیگ فنکشنل اور رعوامی تحریک مل کر لڑیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ووٹرزتصدیق کے عمل میں فوج کہیں بھی نظر نہیں آرہی،جبکہ امتیاز شیخ نے کہا کہ وہ پیر پگارا کا پیغام لیکر کر آئے ہیں کہ جن جماعتوں اور دوستوں نے بلدیاتی انتخابات کے خلاف جدوجہد کی ہے ہم انکے ساتھ ہیں ۔