26 جنوری ، 2013
لاہور…لاہورمیں ایپکا کے زیراہتمام نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہیٰ کی رہائش گاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہیٰ نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کیمطالبات جلد حل کرائے جائیں گے۔ ایپکا کے سیکڑوں کارکن وفاقی حکومت کیخلاف احتجاج کیلئے اسلام آباد نہ جا سکے توانہوں نے نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنادے دیا،ان کامطالبہ تھاکہ وفاقی حکومت اپنی بنائی گئی پے اینڈپنشن کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمدکرے،چودھری پرویز الہیٰ نے ا یپکاعہدیداروں کو اپنی رہائش گاہ پر بلاکرمذاکرات کئے، بعد میں انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلد وزیراعظم سے ملاقات کرکے ایپکا ملازمین کے مطالبات پربات کریں گے،انہوں نے مطالبات کی منظوری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔