26 جنوری ، 2013
پشاور…خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 8شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ دو دنوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 61ہوگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ میدان میں دو شدت پسند گروپوں کے درمیان جھڑپ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ کالعدم انصارالاسلام اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان آج کی لڑائی میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ دو دنوں کے دوران ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 61ہوگئی۔ زرائع کے مطابق جھڑپیں وقفے وقفے سے جاری ہیں۔