پاکستان
26 جنوری ، 2013

کل جماعتی کانفرنس : صورت حال ایک ماہ میں واضح ہو جائے گی،میا ں افتخار

 کل جماعتی کانفرنس : صورت حال ایک ماہ میں واضح ہو جائے گی،میا ں افتخار

پشاور…خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اے این پی کی کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے صورت حال ایک ماہ میں واضح ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے جیو نیوز سے گفت گو میں بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔۔ تاہم کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے صورت حال ایک ماہ میں واضح ہو جائے گی۔اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوئے ہیں اور صورت حال حوصلہ افزاء ہے۔تاہم جماعت اسلامی نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا ہے جسے منانے کی کوشش کریں گے۔میاں افتخار حسین نے واضح کیا کہ اے این پی کل جماعتی کانفرنس الیکشن اور سیاست کی خاطر منعقد کرا نا نہیں چاہتی بلکہ اصل مقصد دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ہے۔جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :