26 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی شرعی عدالت نے قراردیا ہے کہ سرکاری رہائش گاہ حاصل کرنیوالے سرکاری ملازم میاں بیوی دونوں کی تنخواہوں سے ہاوٴس رینٹ کی کٹوتی غیر اسلامی ہے وفاقی شرعی عدالت نے قراردیا ہے کہ سرکاری ملازم میاں اوربیوی دونوں کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کرانے کا حق ہے تاہم اگر کوئی سرکاری ملازم بیوی یا شوہر اپنے سرکاری ملازم شوہر یابیوی کے ساتھ سرکاری مکان میں رہے تو دونوں کی تنخواہوں سے ہاوٴس رینٹ کٹوتی غیر قانونی اورغیر اسلامی ہے، اگر سرکاری ملازم میاں بیوی الگ الگ امورانجام دے رہے ہوں تو بھی سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ انکا بنیادی حق ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ حکومت اس حوالے سے قوانین میں ترمیم کرے۔