کراچی میں مقروض باپ نے 3 بچوں سمیت خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مقروض باپ نے 3 بچوں سمیت خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں عارف نامی شخص اس کی 4 اور 5 سالہ بیٹیاں اور 3 سالہ بیٹا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

عارف کی ساس نے بتایا کہ عارف لوگوں کا مقروض تھا، تینوں بچے اس کی پہلی بیوی سے ہیں جو کہ انتقال کر گئی تھیں، عارف اور بچے دوسری بیوی کے ساتھ رہ رہے تھے۔

عارف کے سوتیلے بیٹے امان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا باپ ذہنی طور پر  پریشان تھا۔

عارف سول اسپتال جبکہ تینوں بچے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :