پاکستان
26 فروری ، 2012

ایبٹ آباد میں اسامہ بند لادن کے کمپاوٴنڈ کو گرانے کا 90فیصد کام مکمل

ایبٹ آباد میں اسامہ بند لادن کے کمپاوٴنڈ کو گرانے کا 90فیصد کام مکمل

ایبٹ آباد …ایبٹ آباد میں اسامہ بند لادن کے کمپاوٴنڈ کو گرانے کا 90فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال ٹاوٴن میں اسامہ بن لادن کے گھر کو گرانے کا 90فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔بلال ٹاوٴن جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیاگیا ہے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول روڈ پر پولیس تعنیات کردی گئی ہے۔علاقے میں صرف رہائشیوں کے علاوہ کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔مقامی انتظامیہ نے اسامہ کے گھر کو گرائے جانے کے حوالے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام سول انتظامیہ کی نگرا نی کیا جارہا ہے ،نہ ہی انہیں اس پر کسی بھی قسم کی معلومات ہیں۔اسامہ کے گھر کو گرانے کا سلسلہ کل رات سے جاری ہے۔

مزید خبریں :