27 جنوری ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیرِاہتمام پولیٹیکل پارٹیز کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے مبینہ آپریشن، ٹارگٹ کلنگ اورلاپتہ افراد کی عدم بازیابی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیاگیا۔ ایم پی اے ہوسٹل میں ہونے والی مشترکا کانفرنس کی صدارت بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کی۔ کانفرنس میں نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری رشید ناصر، مسلم لیگ ن بلوچستان کے نصیب اللہ بازئی، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقیوم کاکڑ اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بلوچستان میں مسائل کے حل کے لئے مشترکا جدوجہد کرنے کا عزم کیا گیا، جبکہ بلوچستان کے مسائل پر 9 فروری کو کوئٹہ میں سیمینار منعقد کرنے اور کمیٹی کے مشترکا وفد کی جانب سے گورنر نواب ذوالفقارعلی مگسی سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔