27 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گیارہ افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ متعددافراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حیدری اور گلبہارمیں فائرنگ سے دوافرادہلاک ہوگئے۔ مبینہ ٹاوٴن تھانے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قاری شفیق کوقتل کردیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مقتول ان کاکارکن اور مقامی مسجد میں پیش امام تھا۔ ماڑی پور کے رئیس گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئی، اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مقامی مسجد کے موذن نورالبشر اور مذہبی جماعت کے کارکن وقارسمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ سْرجانی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے صابرنامی شخص کو قتل کردیا، جبکہ جہانگیر روڈ پر فائرنگ سے دو افراد شفقت اور مبارک جاں بحق ہوگئے۔