06 مارچ ، 2024
بانی تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نےعمر ایوب کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سب کو معلوم ہے مقدمے کس طرح چلائے جارہے ہیں، اس کے باوجود اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور اور سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کریں گے۔ القادر ٹرسٹ کا ٹرائل جس طرح سے چل رہا ہے سب کے سامنے ہے، کیس کے تمام فائنل آرڈر کو ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبر پختو نخوا کابینہ بن چکی ہے، عمران خان سے ملاقات میں خواتین کی نشستوں سے متعلق گفتگو ہوئی ، بانی پی ٹی آئی سے مشورہ ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔