دنیا
27 جنوری ، 2013

مصر:مرسی کیخلاف مظاہروں میں شدت، سویزمیں 9مظاہرین ہلاک

مصر:مرسی کیخلاف مظاہروں میں شدت، سویزمیں 9مظاہرین ہلاک

قاہرہ…مصرکے مختلف شہروں میں صدر محمد مرسی کیخلاف مظاہرے شدت اختیارکرگئے، سویزمیں پرتشددکارروائیوں میں 9مظاہرین کی ہلاکت کے بعد فوج تعینات کردی گئی۔ مصرمیں سابق صدرحسنی مبارک کواقتدارسے الگ کیے دوسال مکمل ہونے پرعوام ایک بارپھرسڑکوں پرنکل آئے، ان کاکہناہے کہ انہوں نے جس انقلاب کاخواب دیکھاتھاوہ صدرمحمدمرسی نے دھوکے سے چھین لیا۔ صدر محمد مرسی کیخلاف سویزمیں شدیدمظاہروں کے دوران آج 9 افرادہلاک ہوگئے، جس کے بعد شہر میں فوج تعینات کردی گئی۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق آٹھ افراد سویز اور ایک کواسماعیلیہ میں گولی مارکرقتل کردیاگیا، جبکہ مختلف شہروں میں پرتشددواقعات میں کل 456 افرادزخمی ہوگئے۔ دوسری طرف پورٹ سعید میں فٹ بال میچ کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لینے والے 21 افراد کو سزائے موت کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرے کے دوران پرتشددکارروائیوں میں 26 افراد ہلاک اور200سے زائد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :