Time 07 مارچ ، 2024
پاکستان

حکومت کے جعلی مینڈیٹ کا غبارہ بہت جلد پھٹ جائے گا: چوہدری پرویز الہٰی

عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے ملک کو خوفناک بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے: عدالتی پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو— فوٹو: فائل
عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے ملک کو خوفناک بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے: عدالتی پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے ملک کو خوفناک بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت میں مصنوعی طور پر ہوا بھری جا رہی ہے، حکومت کے جعلی مینڈیٹ کا غبارہ بہت جلد پھٹ جائے گا۔

چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ فارم 47 والے زیادہ دیر تک عوام کے مینڈیٹ پر قابض نہیں رہ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں پی ڈی ایم میں تقسیم کر کے الیکشن کمیشن نے ظلم اور ناانصافی کی انتہا کر دی ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ عمران خان سے براہ راست اور بامقصد بات چیت ہے۔

مزید خبریں :