27 جنوری ، 2013
دمشق…شام کے شمالی صوبے الیپومیں فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 23 سے زائد افرادجاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شامی حکومت کی ایئرفورس نے شمالی شہر Manbij پرشدید بم باری کی جس میں 8 بچوں سمیت 16 افرادہلاک ہوگئے، جبکہ الیپوصوبے کے دوسرے شہرالباب میں اس قسم کے ایک فضائی حملے میں 7 افرادہلاک ہوگئے۔ شامی فضائیہ نے ترک سرحدسے متصل شہراعزاز کونشانہ بنایا،تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔