پاکستان
27 جنوری ، 2013

ہمت اور حوصلہ بلند ہو تو پستہ قامت ہونا بلند عزائم میں کوئی رکاوٹ نہیں

ہمت اور حوصلہ بلند ہو تو پستہ قامت ہونا بلند عزائم میں کوئی رکاوٹ نہیں

پشین…ہمت اور حوصلہ بلند ہو تو پستہ قامت ہونا بلند عزائم میں کوئی رکاوٹ نہیں، یہ ثابت کیا ہے پشین کے چھوٹے قد کے بے روز گار نوجوان نے جو روز گار کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ بلوچستان کے ضلع پشین کے انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا احسان اللہ جس کا قد دو فٹ پر آ کر ٹہر گیا ہے، مگر اس کی ہمت اور حوصلے کو آگے بڑھنے سے کوئی نہ روک سکا۔ اس نے اپنے خاندان کی مفلسی کے باوجود ایف اے تک تعلیم حاصل کی اور پھر اپنے گھر کا ذمہ دار فرد ہونے اور کسی کا محتاج نہ بننے کی خواہش پر روزگار کی تلاش میں نکل پڑا، مگر کوئی سفارش نہ ہونے کی بنا پر 24 سال کا ہونے کے باوجود اب تک روزگار سے محروم ہے ۔ اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے جذبے سے سرشار اور زندگی میں اچھے دنوں کی امیدلئے احسان اللہ نے مختلف محکموں میں کئی ٹیسٹ وانٹریوز دئیے مگر اس کی اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور تو اور اسے معزور افراد کے مختص کوٹے پر بھی بھرتی نہیں کیا گیا۔ احسان اللہ اپنے لئے خاص طور پر تیار کی گئی چھوٹی سی سائیکل پر سول سیکریٹریٹ کے چکر لگا لگا کر تھک تو کیا ہے لیکن اس کے باوجووہ مایوس نہیں۔ احسان اللہ جیسے افراد کی ملازمت سرکاری اداروں کی ہی نہیں، صاحب استطاعت افراد اور نجی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے،تاکہ یہ بھی معاشرے کے کامیاب افراد بن سکیں۔ احسان اللہ کو سابق صوبائی حکومت اور وزراء سے گلہ ہے کہ انہوں نے اس کی معذوری کی طرف توجہ نہیں دی، شاید انہیں امور حکومت چلانے سے فرصت ہی نہیں ملی مگر اس کی خواہش ہے کہ وہ اپنے خاندان کا معاشی سہارا بنے اور معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرے۔


مزید خبریں :