پاکستان
27 جنوری ، 2013

کراچی: مچھر کالونی میں قتل کا مبینہ ملزم گرفتار

کراچی: مچھر کالونی میں قتل کا مبینہ ملزم گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں عالم نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مبینہ ملزم ارشد عرف جعفر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایس ڈی پی او شیراز اصغر شیخ نے بتایا کہ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے،ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بھی ملی ہے۔ ایس ڈی پی او کیماڑی کا دعویٰ ہے کہ ملزم کا تعلق فرید عرف ٹنڈا گروپ سے ہے،ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :