دنیا
Time 08 مارچ ، 2024

ویڈیو: دہلی پولیس اہلکار کا مسلمانوں سے توہین آمیز سلوک، نمازیوں کو لاتیں ماریں

دہلی پولیس کے ایک اہلکار کی جانب سے سڑک پر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو لاتیں مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ 

کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی رکن پارلیمنٹ عمران پرتاب گڑھی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ یہ اہلکار بنیادی انسانی اصولوں سے بھی ناواقف ہے، آخر اس کے دل میں کون سی نفرت بھری ہوئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دہلی کے علاقے اندر لوک میں پیش آیا جہاں مسجد میں رش کی وجہ سے کچھ لوگ سڑک پر نماز ادا کررہے تھے، دہلی پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور لوگوں کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کرنے لگے، اس دوران ایک اہلکار کو سجدے میں موجود نمازیوں کو لاتیں مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ہجوم کو پولیس اہلکار کا گھیراؤ کرکے احتجاج کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ  واقعے کی انکوائری شروع ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :