جرائم
Time 08 مارچ ، 2024

کراچی: سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالے دونوں افراد دم توڑ گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 20 میں دکان کے باہرفائرنگ کی گئی جس کے باعث 2 افراد زخمی ہوئی جو بعد ازاں انتقال کر گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے دکان کے باہرفائرنگ کی جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے،ڈکیتی نہیں کی گئی، ورثا دونوں افراد کی لاشیں بغیر قانونی کاروائی کے لے کرروانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :