09 مارچ ، 2024
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی سہیل خان نے کہا ہے کہ چھوٹی باؤنڈریز اور فلیٹ وکٹ پر بولرز کیلئے مشکلات زیادہ ہوتی ہیں، جس اینڈ سے میں بولنگ کررہا تھا وہاں سے تو آدھے شاٹ پر بھی باؤنڈری لگ جاتی ہے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا وکٹ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اچھا وکٹ تھا لیکن باؤنڈری تھوڑی بڑھا دیں تو مزید اچھا ہو جائیگا۔
سہیل خان نے کہا کہ ایسی وکٹوں پر اگر ریورس نہ کرسکے تو بہت مشکل ہوگی، نوجوانوں کو ریورس سوئنگ سکھانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، بابر اور صائم اس عہد کے بہترین اوپنرز ہیں، ان کے سامنے میں اور محمد عامر دو ریٹائرڈ بولرز تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ نافع میں صائم اور بابر جیسی کلاس ہے، وہ آنے والے وقت میں پاکستان کیلئے اچھا اوپنر ثابت ہوگا۔
سہیل خان کا کہنا تھا کہ میں نے سیزن کا دوسرا میچ کھیلا، وکٹ بیٹنگ کیلئے مشکل نہ تھا، چھوٹی موٹی غلطیاں ہوجاتی ہیں، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں کم بیک کریں۔