پاکستان
26 فروری ، 2012

ایبٹ آباد:اسامہ کے گھر کو گرانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا

ایبٹ آباد:اسامہ کے گھر کو گرانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا

ایبٹ آباد…ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے گھر کو گرانے کا کام عارضی طورپر روک دیا گیا ہے جبکہ سول انتظامیہ نے اسامہ کے مکان کوگرانے کے عمل سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق مکان کاایک تہائی حصہ گرا دیا گیا ہے،تاہم مکان گرانے کے کام کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، اسامہ بن لادن کے مکان کو گرا نے کا عمل رات گئے شروع کیا گیا تھا، جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، پولیس نے بلال ٹاوٴن جانے والے تما م علاقے کو سیل کردیا ہے اور رہائشیوں کے علاوہ کسی کووہاں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

مزید خبریں :