27 جنوری ، 2013
اسلام آباد…کامران فیصل کیس کی تیاری کے لئے نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں آج اتوار کے روز بھی کام جاری ہے، نیب زرائع کے مطابق نیب نے کامران فیصل کی ملازمت کاریکارڈ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا۔ چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرانے کے لیے نیب میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی تھی۔ ترجمان نیب کے مطابق آج نیب آفس میں کامران فیصل کیس کے ساتھ ساتھ رینٹل پاور کیس اور اوگرا کیس کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔نیب ذرائع کے مطابق کامران فیصل کے روم میٹ ساجد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ کامران فیصل کے روم میٹ فیڈرل لاجز میں ان کے ساتھ رہائش پذیر تھے جو ان کی موت سے چند روز قبل ہی چھٹی پر چلے گئے تھے۔