کیا برقع میں چھپی اس مقبول پاکستانی اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں؟

کیا آپ اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں / اسکرین شاٹ
کیا آپ اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں / اسکرین شاٹ

اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کونسی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کو کروڑوں افراد پہچانتے ہیں اور لاکھوں پسند بھی کرتے ہیں؟

ویسے یہ اشارہ دے سکتے ہیں کہ یہ اداکارہ بالی وڈ فلم میں بھی کام کر چکی ہیں، تو اب بتائیں کہ کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟

اگر معلوم نہیں ہو رہا کہ یہ اداکارہ کون ہے تو جان لیں کہ یہ ماہرہ خان ہیں۔

چند دن قبل بہاولپور کے دورے کے دوران انہوں نے برقع پہن کر شہر کی سیر کی اور دوستوں کے ساتھ رکشے میں سفر بھی کیا۔

میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے برقع میں چھپی ماہرہ خان کی ویڈیوز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شیئر کیں۔

اداکارہ نے خود بھی انسٹاگرام پر بہاولپور کے دورے کے حوالے سے ایک پوسٹ میں برقع کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

اس پوسٹ میں برقع کے ساتھ تصویر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اس سے قبل 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ماہرہ نے اپنے بلاگ 'میشن' کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی۔

ویڈیو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے حاملہ ہونے کی تردید کی اور بتایا کہ یہ افواہیں کیوں سامنے آئیں اور سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر اس کا چرچہ کیونکر ہوا۔

ماہرہ سے سوال ہوا کہ آپ نے اپنے متعلق سب سے عجیب افواہ کیا سنی؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں جب خبریں آئیں کہ میں امید سے ہوں، تو یہ بہت ہی عجیب لگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں علم یہ افواہیں کیوں سامنے آئیں، ہوسکتا ہے میرا وزن بڑھا ہے، اس وجہ سے یہ کہا گیا کہ میں حاملہ ہوں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان آج کل نیٹ فلکس کے پراجیکٹ جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :