رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، شمالی وزیرستان میں غیرسرکاری رویت کمیٹی کا اعلان

میرعلی میں مقامی علما چاند دیکھنے اور شہادتوں کے انتظار میں بیٹھے رہے— فوٹو:رپورٹر
میرعلی میں مقامی علما چاند دیکھنے اور شہادتوں کے انتظار میں بیٹھے رہے— فوٹو:رپورٹر

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔

میرعلی میں کمیٹی کے مولانا وقار الدین دیگر علمائے کرام کے ساتھ چاند دیکھنے اور شہادتوں کے انتظار میں بیٹھے رہے۔

کمیٹی ممبران کے مطابق چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم موسم ابرآلود ہونے کے باعث رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ ہر سال میرعلی حیدر خیل میں مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی دیگر ملک سے ایک دن قبل شہادت موصول ہونے پر رمضان اور عید کا اعلان کرتی ہے۔

مزید خبریں :