دنیا
Time 10 مارچ ، 2024

کمیونٹی پھر تقسیم، برطانیہ میں دو مختلف دنوں میں آغاز رمضان کی روایت برقرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانیہ میں دو مختلف دنوں میں آغاز رمضان کی روایت اس بار بھی برقرار ہے۔

برطانیہ میں سعودی تقلید کرنے والی مساجد نے رمضان کے آغاز کا اعلان کر دیا جبکہ مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ نے 12 مارچ منگل سے رمضان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

لندن کی مرکزی مسجد اسلامک کلچرل سینٹرریجنٹ پارک اور یوکے اینڈ یورپ ہلال فورم   نے پیر سے رمضان کے آغاز کا اعلان کیا  ہے۔

ترجمان صاحبزادہ مصباح المالک کا کہنا ہے کہ فورم سے وابستہ مساجد میں آج سے نماز تراویح ہونگی پہلا روزہ 11مارچ بروز پیر کو ہوگا۔ 

 دوسری جانب مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ نے  12 مارچ بروز منگل سے رمضان کے آغاز کا اعلان کیا۔

مرکزی جماعت اہل سنت یوکے اینڈ اوور سیزٹرسٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ ،یورپ اور کسی اسلامی ملک میں چاند نظر نہیں آیا، برطانیہ اوریورپ میں یکم رمضان منگل 12 مارچ کو ہوگی۔

مزید خبریں :