دنیا
Time 10 مارچ ، 2024

دنیا کے مشرقی خطے کے ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دنیا کے مشرقی خطے کے ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔

چاند دیکھنے والے اسلامک کریسنٹ آبزرویشن پراجیکٹ نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا میں یکم رمضان منگل 12 مارچ کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق برونائی دارالسلام، سنگاپور، فلپائن میں بھی یکم رمضان 12 مارچ کو ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے نیشنل امام کونسل کے فیڈرل فتوی کونسل  کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر 11 مارچ شعبان کا آخری روز ہوگا اور پہلا روز منگل کو ہوگا۔

آسٹریلوی فیڈرل فتوی کونسل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں مسلمان پیر کو نمازتراویح کا اہتمام کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل پہلا روزہ ہوگا۔

دوسری جانب ملک میں رمضان المبارک سن 1445ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔

مزید خبریں :