پاکستان
27 جنوری ، 2013

ڈیرہ اسما عیل خان میں پولیس کا آپریشن ، اسلحہ برآمد، 6ملزمان گرفتار

 ڈیرہ اسما عیل خان میں پولیس کا آپریشن ، اسلحہ برآمد، 6ملزمان گرفتار

ڈی آئی خان…محرم الحرام کے بم دھماکوں کے بعد ڈیرہ اسما عیل خان میں پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف تیسری بڑی کارروائی کی ، آپریشن کے دوران دو مکانوں سے اسلحہ بارود برآمد ہوا۔6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل پہاڑپور کے علاقہ وانڈ ہ خالق شاہ میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دومکانات سے کلاشنکوفیں ، پستول اور رائفلس برآمد ہوئیں۔ کارروائی کے دوران مکانوں سے 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دو روز قبل ڈیرہ اسما عیل خان کے علاقوں کلاچی ، ظفرآباد کالونی اور طارق آباد میں بھی کارروائی کی گئی تھی جس میں دہشت گرد کاروائیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور بارود کی بڑی مقداربرآمد ہوئی تھی۔

مزید خبریں :