27 جنوری ، 2013
لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2008ء کے الیکشن میں امریکہ نے کرپٹ لوگوں کی حمایت کی،مسلم لیگ ن الیکشن کے موقع پر ساتھی جماعتوں کو چھوڑ کر چلی گئی ۔لاہور میں جماعت اسلامی کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خاندانی جمہوریت نے ملک کوبے پناہ نقصان پہنچایا ، فیملی لمیٹڈ کمپنیوں کو توڑنا پڑے گا ، خاندانی پارٹیوں والے اپنے خاندانوں میں ہی الیکشن کرالیں،انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد نے ملکی مفاد میں پارٹی مفاد قربان کردیا،جماعت اسلامی کے بعد تحریک انصاف نے پارٹی الیکشن کرانے کافیصلہ کیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے کوئی اچھا سیاستدان نہیں ،انہوں نے ذات کے سیاستدانوں کی قیمتیں لگائیں، کسی کوکراچی توکسی کوپنجاب پکڑا دیا۔