پاکستان
27 جنوری ، 2013

چمن میں ایف سی قلعے کے قریب نادرا آفس کے سامنے دھماکا

چمن میں ایف سی قلعے کے قریب نادرا آفس کے سامنے دھماکا

چمن …چمن میں سائیکل میں نصب دھماکاخیز مواد پھٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوالیویز ذرائع کے مطابق ایف سی قلعہ کے قریب نادرا آفس کے سامنے نامعلوم تخریب کاروں نے سائیکل کھڑی کی تھی جس میں بارود مواد نصب تھا۔ جو دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے نادرا آفس کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعدایف سی اور لیویز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر پاک افغان شاہراہ آمدورفت کے لئے بند کردی، گزشتہ دس روز کے دوران چمن کے مختلف مقامات پر ہونے والا یہ پانچواں دھماکا تھا۔ اس سے پہلے چار دھماکوں میں تین پولیس اہل کار زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :