کھلاڑی ہمیشہ ملک کو ترجیح دیں اور گراؤنڈ سے دھوکا نہ کریں: شاہین آفریدی

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہےکہ  کھلاڑی ہمیشہ اپنے ملک کو ترجیح دیں اور گراؤنڈ سے دھوکے بازی نہ کریں۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کھلاڑی باہر کی باتوں پر دھیان نہ دیں، باہر والے کبھی انہیں اونچا دیکھنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمیشہ اپنے ملک کو ترجیح دیں، کھلاڑی گراؤنڈ سے دھوکے بازی نہ کریں کیونکہ گراؤنڈ سے ہی ان کا کیرئیر وابستہ ہے۔

لاہور قلندرز  کے حوالے سے شاہین کا کہنا تھا کہ سورج کی روشنی ہمیشہ رہتی ہے، اس بار سورج کے آگے بادل چھا گئے، تمام کھلاڑی پاکستان اور قلندرز کی روشنی ہیں۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ ہمیشہ فخر کے ساتھ کھیلیں، اگر ایکسکیوز کریں گے تو اسٹار نہیں بن سکیں گے۔ 

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ سب نے انہیں بہت سپورٹ کیا جس کے لیے وہ شکر گزار ہیں، گزشتہ سال ٹرافی جیتنے کی خوشی تھی، اس بار سب فیملی کی طرح رہے اس کی زیادہ خوشی ہے، اب رمضان آرہے ہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزاریں۔

مزید خبریں :