دنیا
Time 14 مارچ ، 2024

یورپی یونین کا یوکرین کو اربوں ڈالرز فوجی امداد فراہم کرنے پر اتفاق

یورپی یونین کا یوکرین کو اربوں ڈالرز فوجی امداد فراہم کرنے پر اتفاق

یورپی یونین نے روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کیلئے 5.48 ارب ڈالر  (5ارب یورو) کی فوجی امداد فراہم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں ‏یورپی یونین نے یوکرین کو فوجی امداد کیلئے 5.48 بلین ڈالر (5 ارب یورو) فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی امداد یورپی یونین کے زیر انتظام یورپی امن سہولت (ای پی ایف) فنڈ کی بحالی کا حصہ ہے۔

‏یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک پیغام میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

یورپی یونین کے مطابق ای پی ایف پہلے ہی یوکرین کیلئے فوجی امداد کی مد میں تقریبا 6.1 بلین یورو مختص کر چکا ہے۔‏

مزید خبریں :