نالے میں گرکر بچےکے جاں بحق ہونےکے معاملے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا نوٹس

عدالت نے کہا کہ بچہ نالےمیں گرکر جاں بحق ہوا، ایمبولینس تک فراہم نہیں کی گئی—فوٹو: فائل
عدالت نے کہا کہ بچہ نالےمیں گرکر جاں بحق ہوا، ایمبولینس تک فراہم نہیں کی گئی—فوٹو: فائل

جیکب آباد میں گندے نالے میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونےکے معاملے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ازخود نوٹس لے لیا۔

عدالت نے میونسپل چیئرمین، ایڈمنسٹریٹر، چیف میونسپل آفیسر اور دیگر حکام کو 18 مارچ کو طلب کرلیا ۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ بچہ نالےمیں گرکر جاں بحق ہوا، ایمبولینس تک فراہم نہیں کی گئی، ذمہ دار ذاتی طور  پر پیش ہوکر  رپورٹ دیں۔ 

عدالت نےمحکمہ صحت سے بچےکے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

گزشتہ روزجیکب آباد میں 6 سال کا فرحان علی نالےمیں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :