حب: ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر، آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق

فائربریگیڈ نے بمشکل آگ بجھائی تاہم گاڑی اور موٹرسائیکل بری طرح جل کر تباہ ہوگئیں: پولیس— فوٹو: فائل
فائربریگیڈ نے بمشکل آگ بجھائی تاہم گاڑی اور موٹرسائیکل بری طرح جل کر تباہ ہوگئیں: پولیس— فوٹو: فائل

حب میں گڈانی موڑ کے قریب ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر کے بعد آتشزدگی سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گڈانی موڑ کے قریب ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل اور کار میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق فائربریگیڈ نے بمشکل آگ بجھائی تاہم گاڑی اور موٹرسائیکل بری طرح جل کر تباہ ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :