دنیا
Time 15 مارچ ، 2024

امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، سینکڑوں پروازیں منسوخ

برفانی طوفان سے ایک لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، اسکول دفاتربند کردیے گئے اور 8سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں: فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
 برفانی طوفان سے ایک لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، اسکول دفاتربند کردیے گئے اور 8سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں: فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کی ریاست کولوراڈو میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولوراڈو میں 4 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج  ہوکر رہ گئی ہے۔

کولوراڈو میں برفانی طوفان سے ایک لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، اسکول اور دفاتربند کر دیے گئے، 800 سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔ 

امریکی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست کنساس کے مختلف علاقوں میں بھی شدید برفانی طوفان کا امکان ہے۔

مزید خبریں :