پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 18 مارچ کو بلایا جائے گا

حکومت پنجاب گزشتہ 9 ماہ کے استعمال شدہ اور آئندہ 3 ماہ کا بجٹ اسمبلی سے منظور کرائے گی/ فائل فوٹو
حکومت پنجاب گزشتہ 9 ماہ کے استعمال شدہ اور آئندہ 3 ماہ کا بجٹ اسمبلی سے منظور کرائے گی/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی کا بجٹ 18 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں  پیش کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے تصدیق کی کہ پنجاب کا بجٹ 18 مارچ کو پیش کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت آج 6 آرڈیننس ایوان میں پیش کرے گی جس میں پنجاب سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس، پولیس آرڈر ترمیمی آرڈیننس 2023  اور پنجاب ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2023 آج کے اجلاس کے ایجنڈے پر رکھا گیا ہے، پنجاب پرائس کنٹرول اشیائے ضروریہ آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا جب کہ پنجاب اسمبلی رولز 1997 کے آرڈیننس میں توسیع بھی آج کے اجلاس کا ایجنڈا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب گزشتہ 9 ماہ کے استعمال شدہ اور آئندہ 3 ماہ کا بجٹ اسمبلی سے منظور کرائے گی۔

وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا ہےکہ اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ مکمل ایک سال کا ہوگا۔

مزید خبریں :