دنیا
Time 15 مارچ ، 2024

بھارت میں خواجہ سراؤں کو زبردستی چپل چاٹنے پر مجبور کرنے کا واقعہ

یہ واقعہ خواجہ سراؤں کے دو گروپوں کے درمیان علاقائی تنازعہ کا نتیجہ تھا/ اسکرین گریب/ بھارتی میڈیا
یہ واقعہ خواجہ سراؤں کے دو گروپوں کے درمیان علاقائی تنازعہ کا نتیجہ تھا/ اسکرین گریب/ بھارتی میڈیا

بھارت میں خواجہ سراؤں کو زبردستی چپل چاٹنے پر مجبور کرنے اور ان کا سر منڈھنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں بہوروا میں پیش آیا جہاں 2 خواجہ سراؤں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ خواجہ سراؤں کے دو گروپوں کے درمیان علاقائی تنازع کا نتیجہ تھا جہاں نینا اور پایل نامی 2 خواجہ سرا دوسرے گروپ کے علاقے میں جا کر ڈانس کر رہے تھے کہ انہیں مخالف گروپ کے خواجہ سراؤں نے پکڑ لیا اور اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخالف گروپ کے افراد کی جانب سے نینا اور  پایل کو زمین پر بیٹھا دیا گیا اور انہیں چپل پر تھوک کر چاٹنے کیلئے مجبور کیا گیا، صرف اتنا ہی نہیں بعد میں دونوں کا سر بھی منڈوایا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث 5 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :