26 فروری ، 2012
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں سزا کاٹنے کے بعد وطن پہنچتے ہی محمد عامر کو یہ نوید سنا دی ہے کہ پی سی بی بھی تحقیقات کا اختیار رکھتاہے۔ تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے محمد عامر کو کم ازکم سزا سنائی گئی ہے، پی سی بی کوتحقیقات کا حق حاصل ہے۔ اب محمد عامر کی قسمت کا فیصلہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت ہی کر سکتی ہے۔ قانونی مشیر کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا اعتراف جرم ثالثی عدالت میں ان کی اپیل پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ جب تک معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں ہے آئی سی سی سزا کی کمی کے حوالے سے قدم نہیں اٹھا سکتی۔