ملک میں ٹیکس چوری کے بڑے گروہ کا سرغنہ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں ٹیکس چوری کے بڑے گروہ کا سرغنہ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کارپوریٹ ٹیکس آفس کے مطابق ملزم آصف رزاق دینار ٹیکس چوری کے وسیع نیٹ ورک کا سرغنہ اور ماسٹر مائنڈ ہے، ملزم کی گرفتاری کارپوریٹ ٹیکس آفس کے ایک چھاپے کے دوران ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم جعلی کمپنیوں کی آڑ میں منی لانڈرنگ اور ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے،  ملزم کا گروہ اربوں روپے کے ٹیکس ریونیو کی چوری کیلئے جعلی رسیدیں تیار کرتا ہے۔

ترجمان کارپوریٹ ٹیکس آفس کے مطابق آصف دینارکی گرفتاری ٹیکس چوری کیخلاف جنگ میں ایک اہم سنگ میل ہے، ملزم کے دفتر سے اہم رکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا۔

مزید خبریں :