پاکستان
Time 28 اپریل ، 2024

پی ٹی آئی بتائے چاہتی کیا ہے؟ انہیں این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں: عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے دوٹوک پالیسی بیان جاری کیا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: عرفان صدیقی/ فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے دوٹوک پالیسی بیان جاری کیا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: عرفان صدیقی/ فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اپنے قائدین سے پوچھ کر بتائیں وہ کیا چاہتے ہیں، انہیں این او سی مل جائے تو ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں۔

 پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات تمام اسٹیک ہولڈرز سے ہو سکتے ہیں، جن میں اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتیں شامل ہیں مگر پہلے مذاکرات کی حدود طے کرنا ہوں گی اور یہ طے کرنا ہو گا کہ مذاکرات کیسے ہوں گے۔

شبلی فراز کے اس بیان پر سینیٹرعرفان صدیقی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں  لکھا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے دو ٹوک پالیسی بیان جاری کیا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز  پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

ان کا  مزیدکہنا تھا کہ رؤف حسن نے کہا ہے بات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہوگی، شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھ لیں کہ پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ اگر اُدھر سے این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں۔


مزید خبریں :