سرمایہ کار ی و بچت کی صلاحیت سے معذوری کا اظہارکرنیوالے پاکستانیوں کی شرح مزید کم

اپسوس پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس سروے 2024کی پہلی سہہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی ہے/فوٹوفائل
اپسوس پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس سروے 2024کی پہلی سہہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی ہے/فوٹوفائل

سرمایہ کار ی اور  بچت کی صلاحیت سے معذوری کا اظہار کرنے والے پاکستانیوں کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

اپسوس پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس سروے 2024کی پہلی سہہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

 جاری رپورٹ  کے مطابق سرمایہ کار ی اور بچت کی صلاحیت سے معذوری کا اظہارکرنے والے پاکستانیوں کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے، شرح 92 فیصد سے کم ہو کر 89 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مستقبل میں بچت کی صلاحیت پر اعتماد بھی 3فیصد سے بڑھ کر 11 فیصد ہوگیا ہے، معاشی مشکلات سے پریشان پاکستانیوں کی شرح ماضی سے کم مگر نومبر 2023کی سطح پر برقرار  ہے۔

سروے رپورٹ میں 96 فیصد نے عام گھریلو اشیا کی خریداری میں مشکلات ہونے کاکہاہے، گھر یا گاڑی جیسی بڑی خریداری پر تشویش بھی 98 فیصد پر موجود ہے جبکہ بے روزگاری کا خوف بھی 88 فیصد پاکستانیوں پر دکھائی دیا۔

مزید برآں سروے میں خود کی یاکسی جاننے والے کی نوکری جانے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح ایک فیصد بڑھ کر 57 فیصد ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :