کھیل
Time 16 مارچ ، 2024

عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

عاقب جاوید ابتدائی طور پر فاسٹ بولنگ کے کیمپ کو کنڈکٹ کریں گے/ فائل فوٹو
عاقب جاوید ابتدائی طور پر فاسٹ بولنگ کے کیمپ کو کنڈکٹ کریں گے/ فائل فوٹو

سری لنکا کرکٹ نے بولنگ کوچ کے لیے سابق پاکستانی کرکٹر عاقب کی خدمات حاصل کرلیں۔

سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عاقب جاوید کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا ٹیم کی کوچنگ کریں گے جس کیلئے سابق کرکٹر فوری طور پر سری لنکا کرکٹ کو جوائن کریں گے۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق عاقب جاوید ابتدائی طور پر فاسٹ بولنگ کے کیمپ کو کنڈکٹ کریں گے۔

مزید خبریں :