دنیا
Time 17 مارچ ، 2024

مشہور یونانی فٹنس انفلوئنسر ویڈیو بناتے ہوئے کھائی میں گر کر ہلاک

فٹنس انفلوئنسر بالکنی میں کھڑا ویڈیو کانٹنٹ بنا رہا تھا کہ حفاظتی جالیاں نہ ہونے کے باعث پھنسل گیا اور گہری کھائی میں جا گرا/ فوٹو بشکریہ نیو یارک پوسٹ
فٹنس انفلوئنسر بالکنی میں کھڑا ویڈیو کانٹنٹ بنا رہا تھا کہ حفاظتی جالیاں نہ ہونے کے باعث پھنسل گیا اور گہری کھائی میں جا گرا/ فوٹو بشکریہ نیو یارک پوسٹ

مشہور فٹنس انفلوئنسر ویڈیو بناتے ہوئے کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

یونان سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ مشہور فٹنس انفلوئنسر جیورجی زانے جینیلڈزے اٹلی کے پہاڑی علاقے Roghudi Vecchio کی سیر کو گیا تھا جہاں وہ افسوسناک واقعے کا شکار ہوگیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس انفلوئنسر بالکنی میں کھڑا ویڈیو کانٹینٹ بنا رہا تھا کہ حفاظتی جالیاں نہ ہونے کے باعث پھسل گیا اور گہری کھائی میں جا گرا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں لیکن بدقسمتی سے انفلوئنسر کی جان بچانے میں ناکام رہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ انفلوئنسر کی لاش کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی گئی جبکہ ان کے دوست کی جانب سے موت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :