کراچی میں کچراکنڈی سے سینکڑوں آنسو گیس کے شیل برآمد

آنسو گیس کے شیل جلنے سے متعدد شہری متاثر ہوئے: رکن سندھ اسمبلی، شیل جلنے سے کوئی شخص بیہوش نہیں ہوا: ایس ایس پی کیماڑی— فوٹو: فائل
آنسو گیس کے شیل جلنے سے متعدد شہری متاثر ہوئے: رکن سندھ اسمبلی، شیل جلنے سے کوئی شخص بیہوش نہیں ہوا: ایس ایس پی کیماڑی— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے کیماڑی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے پلاٹ پر کچرا کنڈی سے سینکڑوں آنسو گیس کے شیل برآمد ہوئے ہیں۔

کیماڑی پولیس کے مطابق کچرا کنڈی کو کسی نے آگ لگا دی جس سے شیل جل گئے تاہم شیل جلنے سے کوئی شخص بیہوش نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ آنسو گیس کے شیل کافی پرانے ہیں، ملنے والے آنسو گیس کے شیلوں کی تعداد 40 سے زائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیماڑی میں کے پی ٹی سے گراؤنڈ کی کچرا کنڈی سے ملنے والے آنسو گیس کے شیل جیکسن تھانے منتقل کردیے گئے ہیں، معاملے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی محمد آصف خان نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں کے پی ٹی پلاٹ اور کچراکنڈی سے ملنے والے سینکڑوں آنسو گیس کے شیل شدت پسند عناصر پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچرا کنڈی میں آگ لگنے کی وجہ سے آنسو گیس کے شیل جل گئے جس سے متعدد شہری متاثرہوئے اور کچھ لوگ بیہوش ہوگئے۔

مزید خبریں :