18 مارچ ، 2024
کراچی کے علاقےگلشن اقبال کےکھلے مین ہول میں بچےکےگر کر جاں بحق ہونےکا مقدمہ 10 ماہ بعد درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ بچےکے والد عاطف کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکسیئن وقار اور انجینئر اعجاز زیدی نامزد ہیں، میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کھلے مین ہول میں بچےکےگرکر ڈوبنےکا واقعہ گزشتہ سال 6 مئی کو پیش آیا تھا۔