چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے انٹرنیشنل ویمن آف کریج کا اعزاز حاصل کرلیا

سارہ احمد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں— اسکرین گریب
سارہ احمد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں— اسکرین گریب

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے انٹرنیشنل ویمن آف کریج کا اعزاز حاصل کرلیا۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو انٹرنیشنل ویمن آف کریج کا اعزاز پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا۔

سارہ احمد کو  یہ ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور  بھکاری مافیا کے خلاف بہادری سے جدوجہد کرنے پر دیا گیا ہے۔

سارہ احمد کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ویمن آف کریج کا ایوارڈ ملنا میرے اورپاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، ایوارڈکوپاکستان کے تمام بچوں کےنام کرتی ہوں۔

مزید خبریں :