ویڈیو: شیر اور زو کیپر کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ، جیتا کون؟

یہ مقابلہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فاؤنٹین ویلی میں قائم ریپٹائل زو میں زو کیپر جے بریور اور شیر کے درمیان ہوا/ فوٹو اسکرین گریب
یہ مقابلہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فاؤنٹین ویلی میں قائم ریپٹائل زو میں زو کیپر جے بریور اور شیر کے درمیان ہوا/ فوٹو اسکرین گریب

رسہ کشی کا مقابلہ تو انسانوں کے ہر عمر کے درمیان ہی ہوتا ہے لیکن کیا آپ نے یہ مقابلہ شیر کے ساتھ دیکھا ہے؟

جی بلکل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فاؤنٹین ویلی میں قائم ریپٹائل زو میں زو کیپر جے بریور اور شیر کے درمیان رسہ کشی کا زبردست مقابلہ ہوا۔

مقابلے میں زو کیپر جے بریور اور شیر نے اپنی اپنی طاقت کا مظاہر کیا، کبھی شیر کا پلڑا بھاری رہا تو کبھی زو کیپر نے اپنی پوری طاقت دکھائی۔

بلآخر  جنگل کے بادشاہ کے ہاتھوں زو کیپر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور جیت کا سہرا شیر کے سر پر سجا۔

مقابلے کی اس ویڈیو کو زو کیپر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ شیر کے ساتھ رسہ کشی کے مقابلے میں سوچا تھا کہ میں اس بار اپنی پوری طاقت اور تربیت کے ساتھ شیر کو ناکامی کا مزہ چکھا سکتا ہوں لیکن مجھے اندازہ ہو گیا کہ میرا اس خوبصورت جانور کے ساتھ مقابلہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ تاہم یہ مجھے جیت سے روک نہیں سکتا اور اب میں دوبارہ اگلے سال اپنا انتقام لینے آؤں گا۔

مزید خبریں :