جرائم
Time 23 مارچ ، 2024

لاہور میں 3 دن میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے 28 واقعات رپورٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں 3 دن میں خواتین سے زیادتی اور  تشدد کے 28 واقعات  رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 3 دنوں میں لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں یونیورسٹی طالبہ کو کلاس فیلو نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ہنجروال میں نوکری کا جھانسہ دےکر خاتون سے زیادتی کی گئی۔ مناواں میں لڑکی کو ورغلاء کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق  ہربنس  پورہ  میں جہیز کا تقاضہ پورا نہ کرنے  پر  سسرالیوں نے بہو  پر تشددکیا۔ ساندہ میں بیوی پر شوہر اور سسرالیوں نے تشددکیا۔ سبزہ زار میں بہو  پر سسرالیوں نے تشدد کیا۔گرین ٹاؤن میں شوہر  اور  سسر نے خاتون کا سر مونڈ دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ تمام واقعات کے مقدمات درج ہیں، ملزمان کو  جلدگرفتار کرلیا جائےگا۔

مزید خبریں :