جرائم
Time 24 مارچ ، 2024

کراچی میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے جھلسنے کا واقعہ قتل نکلا

ریٹائرڈ اہلکار کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے لاش جلا دی گئی: پولیس ذرائع— فوٹو:فائل
ریٹائرڈ اہلکار کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے لاش جلا دی گئی: پولیس ذرائع— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہل کار کے جھلسنے کا واقعہ قتل نکلا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ اہلکار کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا اور قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے لاش جلادی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلا گھونٹ کر قتل کا انکشاف پوسٹم مارٹم کے دوران ہوا، پولیس اہلکار کے بیٹے پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ ابتدائی تفتیش میں معاملہ حادثاتی قرار دیا گیا تھا تاہم ایس پی علینہ راجپر کا کہنا تھاکہ کمرے میں شارٹ سرکٹ کے آثار نہیں ملے،صرف بستر جلاہوا ہے،  گھر کے نچلےحصے میں بیٹا اوربہو رہائش پذیر تھے۔

مزید خبریں :