Time 26 مارچ ، 2024
پاکستان

پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی پر سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان نے غزہ میں رمضان میں فوری جنگ بندی پر  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی منظور کی گئی قرارداد پر تیزی سے عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔امید ہے اسرائیل کے وحشیانہ حملے ختم اور مستقل جنگ بندی یقینی بنائی جاسکےگی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے یہ اقدام غزہ میں سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔6 ماہ میں پاکستان نے متعدد بار اسرائیل کے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  پاکستان جون 1967 سے  قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھےگا۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو ہوا جس میں قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔

جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے10 رکن ممالک نے پیش کی۔

قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے۔

سلامتی کونسل کے15میں سے 14 ارکان نےقراردادکی حمایت کی جب کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

مزید خبریں :