انٹرٹینمنٹ
29 جنوری ، 2013

شادی کی فرصت نہیں،ابھی تو بہت کام کر نا ہے،جیکولین فرنانڈز

شادی کی فرصت نہیں،ابھی تو بہت کام کر نا ہے،جیکولین فرنانڈز

ممبئی…ریس ٹو میں جلوے بکھیر نے والی جیکولین فرنانڈز کو شادی کی فرصت نہیں، کہتی ہیں ابھی تو ڈھیر سارا کام کر نا ہے۔ سری لنکا سے آکر ممبئی فلم انڈسٹری میں دھوم مچانے والی جیکولین فرنانڈز ان دنوں اپنی فلم ”ریس ٹو“ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ احمد آباد میں صحافیوں نے جب ان سے سوال کیا کہ انہیں ممبئی جیسے بڑے شہر میں اکیلے رہتے ہوئے ڈر نہیں لگتا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حفاظت کرسکتی ہیں۔ ساجد خان سے ان کے افیئر کے بارے میں پوچھا گیا توکہنے لگیں کہ میڈیا کو تو بس باتیں بنانے کی عادت ہے، وہ ایسی باتوں پر کان نہیں دھرتیں اور ان کا ابھی شادی کا لڈو کھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ کیریئر کی ریس میں ابھی تو بہت دور تک جانا ہے۔

مزید خبریں :