29 جنوری ، 2013
ممبئی…مارشل آرٹ لڑکیوں کی تعلیم کا حصہ ہونا چاہیے،ایشا گپتابالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہاہے کہ وہ ایکشن فلموں میں کام کر نا چاہتی ہیں، ایکشن فلموں میں کام کرنے والی ہیروئن ہی اصل میں پرکشش لگتی ہے۔”جنت ٹو“ سے بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھنے والی ایشا گپتا اب ایکشن فلم کرنا چاہتی ہیں، کہتی ہیں کہ اسکرین پر مار دھاڑ کرتی خواتین انھیں بہت اچھی لگتی ہیں، وہ ایسی ہی فلمیں دیکھ دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں۔ ایشا گپتا کا کہنا ہے کہ انھیں اکشے کمار اور جیکی چن جیسا ایکشن بہت پسند ہے ، مارشل آرٹ لڑکیوں کی تعلیم کا حصہ ہونا چاہیے اور جب لڑکیاں فلم ہیروئنوں کو ایکشن میں دیکھیں گی تو وہ بھی اس طرف راغب ہوں گی۔